98 مرتبہ ہارنے کے باوجود بھارتی شہری کا پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

355

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 79 سالہ حسنورام امبیڈکری 99 ویں مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

حسنو رام فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں حالانکہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔

حسنو رام کا کہنا ہے کہ ”الیکشن لڑنا میرا جنون ہے اور میں اس پر آنے والے اخراجات خود ادا کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے میں الیکشن نہیں جیت سکتا مگر یہ بات مجھے الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی“۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ 100 دفعہ الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس سے قبل دنیا سے نہیں جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلرک رہنے کی وجہ سے حسنو رام اس قابل ہیں کہ وہ اپنے اخراجات خود اٹھا سکیں جبکہ ان کے الیکشن لڑنے کے جنون کو دیکھتے ہوئے ان کا خاندان بھی ان کے اس عمل میں مکمل طور پر ان کا ساتھ دیتا ہے۔