محکمہ اوقاف کودیگر محکموں کے لئے رول ماڈل بنانے کیلئے اقدامات شروع

322

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کودیگر محکموں کے لئے رول ماڈل بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کیا جا ئے گا۔اس امر کااظہار صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور سے ملاقات میں کیا ۔

وزیر اوقاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبہ بھر کے تمام محکموں کو مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے مذین کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف مکمل طور پر ڈیجٹیلائزڈ ہونے کے بعد اوقاف کی اوقاف کے تمام شعبہ جات کو مکمل آٹومیٹک، کمپوٹرائزاور  تمام اراضی کا ریکارڈ اور اس کا طریقی کار محفوظ ہاتھوں سے منسلک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس انقلابی اقدام سے محکمہ اوقاف دیگر محکموں کے ماتھے کا جھومر بن کر سامنے آ ئے گا، محکمہ اوقاف و مذہبی امور کو کرپشن سے پاک کر نے اوراقربا پروری کے خاتمے کے لئے دوررس انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور  نے کہا کہ وزیر اوقاف کے ویژن کے مطابق پی آئی ٹی بی ہر قسم کا تعاون کرے گی ۔