سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کرا دی، سی اے اے تحریری جواب جمع کرائیں، عدالت

241

سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو اراضی سے متعلق کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں سول ایوی ایشن کی اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سول ایوی ایشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کردیا گیا۔ سول ایسی ایشن کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کروا دی۔ سول ایوی ایشن کے 4 افسران کو جیل بھیجا جا چکا۔

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد تنازعہ ختم ہوگیا۔ ثابت ہوا، سول ایوی ایشن کے افسران نے جعلی انٹریاں کرکے قبضہ کرایا۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے اراضی تنازعہ سے متعلق آئندہ سماعت پر جائزہ لیں گے۔