اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.20روپے ہوگئی

297

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ کر176روپے سے تجاوز کر گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 177.50روپے سے کم ہو کر 177.20 روپے اور قیمت فروخت 178 روپے سے کم ہو کر 177.70روپے پر آ گئی ۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.40 روپے سے بڑھ کر176.10روپے اور قیمت فروخت 175.60 روپے سے بڑھ کر176.20روپے ہو گئی۔