گیس بحران: سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

380

کراچی: گیس بحران کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوئی سدرن کے مطابق گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن نے بیان میں کہا کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے، اب سی این جی اسٹیشنز کو 1 دسمبر 2020 سے 15 فروری 2022 تک کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سوئی سدرن نے کہا کہ طلب و رسد کا فرق بڑھ جانے سے یہ فیصلہ کیا گیا، تاہم زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔