ملک میں کورونا سے مزید 5 جاں بحق، 303 نئے کیسز رپورٹ

359

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 709 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 7 مریض انتقال کرگئے جب کہ 303 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 189 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 719 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 761 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 248 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 438 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 621 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 60 ہزار 189 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 950 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 127 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 16 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 24 ہزار 807 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 928 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 767 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 833 اموات اور 1 لاکھ 73 ہزار 328 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 626 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 269 ہے۔ اسلام آباد میں 952 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 405 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 547 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33 ہے۔ آزاد کشمیر میں 742 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 772 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 479 جب کہ فعال کیسز کی 71 ہے۔ صوبے میں 359 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 49 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 411 جب کہ فعال کیسز 14 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 211 مریض صحت یاب ہوئے۔