غیرقانونی تعمیرات سندھ ہائیکورٹ نے  ایک اور بلڈر کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

223

سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کرنے والے ایک اور بلڈر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم پی آرکالونی بلوچ گوٹھ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نیعدالت میں جواب جمع کرادیا۔ایس بی سی اے کی رپورٹ میں انکشاف کے بعد عدالت نے ایس بی سی اے کو بلڈر کے خلاف کریمنل کارروائی کرنے اورغیرقانونی عمارت مسمار کرانے کا بھی حکم دیدیا۔

عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے کو اگرغیر قانونی تعمیرات کے ختم کرانے میں اگر قانون نافذ کرنے والے ادارواں کی معاونت درکار ہو حاصل کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے ویسٹ سے 9 دسمبر تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالتی احکامات ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیا۔عارف شاہ درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ علاقے میں گراؤنڈ پلس ٹو سے زائد تعمیرات کی اجازت نہیں ہے۔ بلڈر نے علاقے میں غیر قانونی طور پر گراؤنڈ پلس فائیو اسٹوری بلڈنگ تعمیر کی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اس غیر قانونی بلڈنگ کی تعمیر سے ساتھ والے مکان میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات علاقے کے خطرناک ہیں۔