روسی جارحیت کا جواب مزید پابندیوں کی صورت میں ہوگا‘ جرمنی

261
بیلاروس پولینڈ سرحد: صدر الیگزینڈر لوکاشینکو مہاجرین سے خطاب کررہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن یا بیلاروس اور پولینڈ سرحد پر کشیدگی میں اضافے پر یورپی یونین کو روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ برلن میں پولستانی وزیراعظم ماٹیوس موراویسکی کے ساتھ پریس کانفرنس میں مرکل کا کہنا تھا کہ بیلاروس کی جانب سے مہاجرین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر یورپی یونین کو ایک متحد اور مضبوط ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ مرکل نے یوکرائن کے مشرقی حصے کے قریب روسی فوج کی تعیناتی پر شدید تشویش بھی ظاہر کی۔ چانسلر دفتر کے مطابق مرکل نے اسی تناظر میں یوکرائنی صدر سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔