حکومت بلوچستان مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

558

کوئٹہ:جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ حکومت بلوچستان مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی غفلت وفاق کی سرپرستی میں عوام کیلئے مسائل پیدا کیے جارہے ہیں ۔

جماعت اسلامی کے رہنما حکومت سنجیدہ ہوتی تو مسائل وپریشانی میں اضافہ کے بجائے کمی ہوتی اورعوام کو جدید سہولیات میسر ہوتےہیں، ڈنڈے،مظلوم حقوق کیلئے نکلے ہوئے عوام کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل پید اکریں گے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کوسنجیدگی واخلاص اور مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان میں ڈنڈے ،طاقت وآپریشن نے مسائل پیداکیے۔حکومت اوراداروںکا بلوچستان کے عوام کیساتھ رویہ ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے عوام میں ردعمل اور احساس محرومی پیدا ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق بلوچستان کو حقوق دیں موٹروے سمیت سفر ،تعلیم وصحت کی جدید سہولیات فراہم کریں، گوادر ،ہرنائی اور چمن سے اُٹھنے والی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ گوادرمیں سرمایہ کاروں او رسرمایہ داروں کوخوش کرنے ان کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ غریب عوام واہل گوادر کو تحفظ دیکر ان کے مسائل کو حل کیے جائیں۔