سائبیریا: کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

104

سائبیریا (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی خطے سائبیریا میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 11 ہو گئی۔آگ لگنے کے وقت کوئلے کی کان میں 285 افراد موجود تھے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان سے 236 افراد کو بچالیا گیا ہے، جب کہ کان میں اب بھی 49 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔کان میں دھماکے کے خدشے کے پیش نظر اندر پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔