انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر پہلی بار طیارہ اتر گیا

246

لزبن (انٹرنیشنل ڈیسک) طیارے بنانے والی یورپی کمپنی ائربس کے طیارے اے 340 نے دنیا کے ساتویں براعظم انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق پرتگال کی ائر لائن ہائی فلائی کی پرواز نے 2 جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن سے اڑان بھری۔ یہ پرواز 5 گھنٹوں میں 2500 ناٹیکل میل کا سفر طے کر کے انٹارکٹیکا پہنچی اور برفیلے رن وے پر لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔طیارے کے عملے نے انٹارکٹیکا میں ساڑھے 3گھنٹے گزارے۔