چین کے تجارتی شراکت دار  وں کی تعداد 230 ممالک سے زائد  ہے، چینی نا ئب وزیر تجارت 

181

 چین کے نائب وزیر تجارت رن ہونگ بین نے کہا ہے کہ وزارت تجارت  بیرونی تجارت کے استحکام  کے لیے  پالیسیوں اور اقدامات کا ایک نیا سلسلہ جاری کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی تجارت مناسب حد کے اندر چل سکے۔انہوں نے  نیوز بریفنگ میں کہا کہ رواں سال کے آغاز سے، پیچیدہ اور شدید اندرونی و بیرونی صورتحال کے تناظر میں چین کی بیرونی تجارت نے نسبتا تیز رفتار ترقی کرتے ہوئے اور بہت سی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔  بیرونی تجارت کا پیمانہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ چین کے تجارتی شراکت دار دنیا بھر کے 230 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ یومیہ درآمد اور برآمد کا تجارتی حجم 15 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ رہا ہے، اور دنیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قریب تر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید  کہا کہ چین کی بیرونی تجارت قومی معیشت اور عالمی معیشت کی شراکت میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔ چین کی وزارت تجارت نے حال ہی میں ” چودہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران بیرونی تجارت کی اعلی معیاری ترقی کی حکمت عملی ” جاری کی۔ اس دستاویز سے 2035  میں بیرونی تجارت کے اعلی معیار کی ترقی کے روشن امکانات دکھائے گئے ہیں اور چودہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران بیرونی تجارت کی ترقی کے اہداف کا تعین کیا گیا۔