بلغاریہ، بس میں آگ لگنے سے 46افراد ہلاک، واقعہ کی تحقیقات کی جاری 

260

بلغاریہ میں بس میں آگ لگنے سے 46افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا نے بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مغربی بلغاریہ کی ہائے وے پرسفرکرنے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 46افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔ ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم بچوں کی صحیح تعداد ابھی سامنے نہیں آسکی۔ بس حادثے میں جھلس جانے والے7زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔  حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔