اینٹی کرپشن کی مختلف شہر وں میں کارروائیاں چھ سرکاری ملازمین گرفتار 

184

 اینٹی کرپشن نے مختلف شہر وں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابق چیئرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن بریگیڈئیر (ر)فاروق مان سمیت چھ سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے کئی مقدموں میں مطلوب سابق چیئرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن بریگیڈئیر (ر) فاروق مان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم فاروق مان کو مقدمہ نمبر 9/20 میں ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم فاروق مان نے جعلی سیل ڈیڈ کی مدد سے نیشنل انڈسٹریل کوآپریٹو فنانس کارپوریشن کی 196 کنال سے زائد زمین مفاد کنندہ محمد اسماعیل کی ملی بھگت سے خریدی ۔ بعد ازاں بطور چیئرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن مزکورہ پراپرٹی کیلئے محمد اسماعیل کے حق میںاین او سی جاری کردیا ۔چیئرمین پی سی بی ایل کی جانب سے این او سی کی بنیاد پر مفادکنندہ محمد اسماعیل نے 2005 میں قیمتی پراپرٹی کا غلط انتقال اپنے نام کرالیا ۔ سرگودھا سے بوگس سٹیمپ پیپر کے زریعہ مدعی کو قیمتی اراضی سے محروم کرنے کی کوشش پر تین افراد کو گرفتارکیاگیا ۔گرفتار ہونے والوں میں سٹیمپ پیپر فروش کا بیٹا محمد شاہد اور دو مفاد کنندگان شہباز اسلم اور محمد جاوید شامل ہیں۔ تینوں ملزمان کو عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا سے سابق چوکیدار حق نواز کو مقدمہ نمبر 36/12 مین عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن مظفر گڑھ نے مقدمہ نمبر 2/21میں مطلوب ملزم فیاض قریشی کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔