آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

270

کراچی:شہر قائد میں سرد ہوائوں کا راج ہے، محکمہ موسمیات نے دن میں موسم خشک اور رات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہرکیاہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری تک رہے گا، دن میں ہوا 20 سے25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنے کاامکان ہے اورچند روز بعد سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔