دوبئی ایکسپو: محکمہ معدنیات پنجاب نے ”ویمن ان مائننگ“ لانچ کر دیا

319

دوبئی ایکسپو میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے زیر اہتمام ”ویمن آف اسٹیل“کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

خواتین میں کان کنی اسکیم کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ سکیم کا مقصد پنجاب میں خواتین کو اس شعبے کی جانب راغب کرنا ہے۔لہذاحکومت پنجاب کان کنی کے شعبے کو کاروباری خواتین کے لیے پرکشش بنانے کے لیے مراعات فراہم کر رہی ہے۔ روایتی طور پر پنجاب میں کان کنی اپنی تکنیکی نوعیت کی وجہ سے مردوں کی اکثریت والا شعبہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم حکومتی کاوشوں سے، اب زیادہ سے زیادہ خواتین مائننگ انجینئرنگ جیسے تکنیکی شعبوں میں شامل ہورہی ہیں۔

خواتین میں کان کنی کے اقدام کے ذریعے حکومت پنجاب خواتین کاروباریوں کو سہولت فراہم کرنے اور حکومت کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے صنعت کے ساتھ ایک مضبوط ہم آہنگی پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محترمہ عاتکہ عمار ڈپٹی سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز نے پینل ڈسکشن کو موڈریٹ کیا۔ پینلسٹ میں سیکرٹری مائنز، ڈی جی مائنز، ایم ڈی پنجمین، سی ایف او پی ایم سی اور سی ای او پی بی آئی ٹی کے ساتھ کان کنی سے متعلق صنعت سے وابستہ قابل ذکر خواتین کاروباری شخصیات شامل تھیں۔