سنکیانگ کے رہائشیوں نے انڈونیشیا میں نمائندوں کو کہانیاں سنائیں

432

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے رہائشیوں نے انڈونیشیا میں نمائندوں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی زندگی کے تجربات بیان کیے۔

سنکیانگ خطے کی  حکومت اور انڈونیشیا میں چین کے سفارت خانہ کی جانب  سے  مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی اس آن لائن ملاقات میں سنکیانگ کے متعدد باشندوں نے شرکت کی، جن میں کارکنان، مذہبی عقائد رکھنے والے اور طلبا شامل تھے جنہوں نے اپنی ذاتی کہانیاں شریک کیں۔

انہوں نے دیگر موضوعات پر بھی بات کی جن میں  روزگار کے مساوی حقوق اور مذہب کی آزادی شامل ہے۔ مختلف نسلی اقلیتی گروہوں کے مختلف عناصر سے مزئین  رقص  کی کارکردگی میں حصہ لینے والے سنکیانگ کے ایک طالب علم  جاولان مامتورسن  کی پرفارمنس نے حال ہی میں قومی ایوارڈ جیتا ہے۔ جاولان مامتورسن نے ثقافتی نسل کشی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کارکردگی کو متعدد مرتبہ پر زور تحسین سے نوازا گیا  اور ستائش ملی۔ اس تقریب میں علاقائی عوامی کانگریس کے ایک عہدیدار توحتی یاقپ نے کہا کہ آن لائن تبادلہ خیال پر مبنی  ملاقات ہماری باہمی افہام و تفہیم اور ہماری دوستی اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے کارآمد ہے۔