کل بھوشن والے بل پرمیں نے ووٹ نہیں دیا،حکومتی رکن نور عالم خان

248

اسلام آباد(آن لائن )حکومتی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ کل بھوشن والے بل پرمیں نے اپنا ووٹ نہیں دیا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے انہوںنے کہا کل بھوشن نے میرے بچوں کو مارا اس کو سزا ہونی چاہیے، میں کل بھوشن والے بل پر ایوان سے باہر نکل گیا تھا۔ صحافی نے ان سے سوال کیا ہم اسے رپورٹ کرسکتے ہیں؟ اس پر ان کا کہناتھا جی بالکل آپ رپورٹ کرسکتے ہیں۔