وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ,اراکین سے موبائل فون جمع کروا لئے گئے 

177

 اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس سے قبل حکومتی و اتحادی اراکین سے موبائل فون جمع کروا لئے گئے ۔ بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت حکومت اور اتحادیوں کے اجلاس سے قبل ارکان سے موبائل فون جمع کروا لیے گئے ،خواتین ارکان سے موبائل کے ساتھ ساتھ ہینڈ بیگ بھی اندر لے جانے سے منع کر دیا گیا ،خواتین ارکان نے سیکیورٹی اہلکاروں سے ہینڈ بیگ اندر لے جانے پر اصرار کیا تاہم سختی سے منع کیا گیا اورخواتین ارکان کو ٹوکن تھما دیا گیا