احتساب عدالت: سندھ فیسٹول کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن

198

احتساب عدالت نے سندھ فیسٹول کے نام پر پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر نیب سے انویسٹیگیشن سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

بدھ کواحتساب عدالت میں سندھ فیسٹول کے نام پر پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں سابق ڈی جی کلچر ملزم منظور قناصرو کی کرپشن انکوئری میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیاکہ ملزم کیخلاف انکوئری کہاں تک پہنچی نیب افسر نے بتایا کہ منظور قناصرو کیخلاف انویسٹیگیشن جاری ہے۔ انویسٹیگیشن مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے انویسٹیگیشن سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ احتساب عدالت نے مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق اس انکوئری ایک ملزم عشرت آفتاب سومرو پلی بارگین کر چکا ہے۔ ملزم عشرت آفتاب سومرو نے 80 لاکھ 84 ہزار روپے نیب کو واپس کردیئے۔ فیسٹول کے نام پر جاری رقم کرپشن کی نظر ہوگئی۔ ملزمان پر 16 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔