اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے سیرت و کردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان 

255

 جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے سیرت و کردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہی ہے ،جمعیت نے طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا ،اسلامی جمعیت طلبہ کی تحریک پر قادیانیوں کو غیر مسلم قراردیا گیا جو پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ دور حاضر کے چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کے لیے قدیم اور جدید علوم میں دستر س حاصل کریں ،ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں جمعیت کا کوئی ثانی نہیں ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ مہران معروف ،سابق امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور خان سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے ،اس موقع پر ناظم اعلیٰ حمزہ محمدصدیقی نے جمعیت کی سرگرمیوں کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا ،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جمعیت کے مجاہد صفت نوجوانوں نے تحریک آزادی کشمیر میں عملی کردار ادا کیا اور پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کیا جمعیت نے پاکستان کو باکردار اور تعلیم یافتہ قیادت فراہم کی آج پاکستان میں سیاسی محاذ پر جمعیت کے سابقین کا کردار سب کے سامنے ہے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران اپنا قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت کا حقوق طلبہ کنونشن طلبہ کے مسائل میں کمی کا باعث بنے گا حکومت طلبہ یونین پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے انتخابات کروائے تا کہ نئی قیادت سامنے آئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ آج ملک جس بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اس کی بڑی وجہ قیادت کی نا اہلی ہے اگر طلبہ یونین پر پابندی نہ ہوتی تو ملک کی اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت ایوانوں میں ہوتی جو ہر سطح پر ملک کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی ۔