حیسکو اور سیپکو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں،امتیاز احمد شیخ

155

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے منگل کومحکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن حیسکو اور سکھر الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سیپکو کے افسران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ (حیسکو)اور(سیپکو)عوامی شکایات کا ازالہ کریں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کا ہر صورت ازالہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے اور ان کی بروقت مرمت یا تبدیلی نہ کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلے ہوئے ٹرانسفارمرز فوری تبدیل کئے جائیں۔وزیر توانائی سندھ نے ہدایات کیں کہ ولیج الیکٹریفیکیشن کے منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کیا جائے۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی سندھ ابوبکر مدنی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔