رائیونڈ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں سلنڈر دھماکا‘8افراد ذخمی

176

لاہور (اے پی پی)رائیونڈ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں8افراد ذخمی ہوگئے۔ رائیونڈ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر رائیونڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں2 افراد کی حالت
تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں ریسکیو ٹیم نے جناح اسپتال منتقل کر دیا ۔ زخمیوں میں محمد عثمان ولد اصغر علی، وقار احمد ولد محمد یونس، محمد ندیم ، محمد محبوب، محمد منیب، محمد رضوان،محمد جمیل اور تفظیل شامل ہیں۔