سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا قیام

212

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے،  پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو  دو حصوں میں تقسیم، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ہفتے کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت نے خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی سی اے اے کے طور کام رکھنے کی ہدایت کردی ہے اور خاقان مرتضی کو ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے، ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی تعیناتی تک خاقان مرتضی 3 ماہ کے لیے ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی رہیں گے اور جب تک ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی کی تعیناتی ہو، خاقان مرتضی کے پاس پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا چارج بھی رہے گا۔

خیال رہے کہ صدر پاکستان نے آرڈیننس کے ذریعے ایئرپورٹ اتھارٹی اور سی اے اے کے قیام عمل میں لانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا تھا، کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری کے زیر دستخط نوٹیفکیشن 11 نومبر کو جاری کیا گیا تھا۔