مقبوضہ کشمیر : تین کشمیری نوجوان گرفتار

295

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بارہمولہ اور گاندربل کے اضلاع سے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے دو نوجوانوں راشد مظفر گنائی اور ناصر میر کو ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سے گرفتار کیا۔ بھارتی پولیس نے ضلع گاندربل کے علاقے Sehpora سے ارشد احمد میر نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ارشد پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔