دلی میں فضائی آلودگی، دودن کا لاک ڈاؤن لگائیں،بھارتی سپریم کورٹ

270

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔

ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے دلی میں فضائی آلودگی کا بحران شدید ہونے پرمرکزی اورصوبائی حکومتوں کی سرزنش کی۔دلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کیخلاف سترہ سال کے طالب علم کی درخواست کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی۔

دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ کے اسپشل بینچ کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے بحران کوکم کرنے کےلئے دلی میں دو روز کے لئے لاک ڈاؤن لگایا جائے۔