لیسکو میں کروڑوں روپے کا نیا اسکینڈل، تحقیقات شروع

277

لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم سے کروڑوں مالیت کے ٹرانسفارمر غائب، کمپنی نے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، غائب ہونیوالے ٹرانسفارمرز کی مالیت 7 کروڑ سے زائد ہے۔لیسکو میں کروڑوں روپے کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر غائب ہونے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا، غائب ہونیوالے ٹرانسفارمرز کی وجہ سے لیسکو کو 7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مختلف دفاتر سے سات کروڑ روپے کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کا ریکارڈ نہیں مل سکا، قوانین کے مطابق ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اترنے والے ٹرانسفارمرز کو سٹورز میں جمع نہیں کروایا گیا ذرائع نے مزید بتایا کہ دفاتر میں متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹس نے ٹرانسفارمرز غائب کردیئے، کروڑوں روپے کے ٹرانسفارمرز غائب ہونے پر لیسکو نے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے، کمپنی نے تحقیقات کے دوران تمام دفاتر سے ریکارڈ جمع کرنے کا فیصلہ کیا، ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ فیڈر انچارج کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب لیسکو میں آن لائن جمع ہونے بلوں میں کروڑوں روپے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، لیسکو ملازمین نے دکانداروں کے ساتھ مل کر کرپشن کی۔ آن لائن جمع ہونے والے بلوں کو کمپنی کے ریونیو ریکارڈ میں ظاہر نہیں کیا گیا۔