امریکی قانون سازوں کی فوجی طیارے کے ذریعے تائیوان آمد

205

تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کانگریس کے ارکانفوجی طیارے کے ذریعے تائیوان پہنچ گئے،جس پر چین نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تائیوان کے ذرائع ابلاغ پر امریکی ایوان نمایندگان اور سینیٹ کے ارکان کے طیارے کی وڈیو بھی دکھائی گئی،تاہم ارکان کے نام اور دورے کا مقصد نہیں بتایا گیا ۔ تائیوانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان میں موجود امریکی انسٹیٹیوٹ اس وفد کے نظام الاوقات کا تعین کر رہا ہے۔ بیان میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے مقاصد جلد ہی واضح کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کے فوجی طیارے کا تائیوان میں اترنا غیرمعمولی واقعہ ہے، کیوں کہ ان دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔