سری لنکا میں موسلا دھار بارش سے تباہی‘ 16 افراد ہلاک

132

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ سری لنکا میں مسلسل بارش سے مختلف علاقوں میں سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات پیش آئے۔ کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم اور بجلی معطل ہوگئی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران لاشیں تلاش کی جارہی ہیں، جو سیلاب میں بہ کر درختوں میں پھنس گئی تھیں۔ بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔