چین: ریلوے کا سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے کوئلے کی نقل و حمل میں اضافہ

256

بیجنگ: چین کی ریلوے نے توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور رواں  موسم سرما اور آ ئندہ موسم بہارکے لئے  ملک کی کوششوں کے درمیان کوئلے کی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے  کہا کہ چین کی ریلویز نے یکم اکتوبر سے 8 نومبر تک بجلی کی پیداوار کے لیے 15 کروڑ 70لاکھ ٹن کوئلہ بھیجا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہے۔

کوئلے کی نقل و حمل کی صلاحیت میں بہتری کے باعث 363 پاور پلانٹس پر کوئلے کا ذخیرہ پیر تک 21.8 دنوں کے استعمال کے لیے کافی ہے جوکہ ستمبر کے آخر سے 7.8 دن زیادہ ہے۔

چین نے سردیوں کے گرمائشی موسم کے لیے کوئلے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ کوئلے کی کانوں کو دوبارہ پیداوار شروع کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جبکہ ریل اور شپنگ کمپنیوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی نقل و حمل کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر استعمال کریں اور پاور جنریٹروں اور حرارتی سپلائرز کے آرڈرز کو ترجیح دیں۔