“سندھ میں تبدیلی کے لیے گوزرداری گو کا نعرہ بھی  لگانا پڑے گا”

350

کراچی: پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی ) کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کے لیے گو نیازی گو کے ساتھ گوزرداری گو کا نعرہ بھی  لگانا پڑے گا، پیپلز پارٹی کی حکومت نے گزشتہ 35سالوں میں سندھ کی عوام کو ٹرانسپورٹ کے نام پر  ایک بس بھی نہیں دی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو گذشتہ 13سالوں میں 10ہزار ارب ڈالر ملے،جو حکومت سندھ پر 13سال سے مسلط رہنے کے باوجود عوام کو ایک قطرہ پانی نہیں دے سکی وہ عمران خان کے خلاف ریلیاں نکال کراپنا جرم چھپانا چاہتی ہے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے جرائم چھپانے کے لیے سیاست کی ہے۔