امریکا کو مقامی انتہا پسندوں سے خطرہ ہے‘ ایف بی آئی

105

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے اعلیٰ سیکورٹی عہدے داروںکا کہنا ہے کہ امریکا میں مقامی انتہا پسندوں بالخصوص سفید فاموں سے اتنا ہی خطرہ ہے جتنا دنیا کو دہشت گردی سے ہے۔ کاؤنٹر انٹیلی جنس ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیموتھی لانگن نے کہا کہ نسلی طور پر متحرک مقامی نسل پرستوں کی جانب سے لاحق خدشات نے ایف بی آئی کو مجبور کیا کہ وہ خطرات کو اجاگر کرے۔ لانگن نے ایوان نمایندگان کی انٹیلی جنس ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آئی نے گزشتہ 18 ماہ میں مقامی انتہا پسندی سے خطرات میں نمایاں اضافے کا سراغ لگایا ہے۔