صدر پاکستان کی ہدایت پر دارالعلوم کراچی میں کینسر مہم سے آگاہی کی تقریب

483

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے صدر پاکستان کی اہلیہ میڈم ثمینہ علوی صاحبہ کی ہدایت پر دارالعلوم کراچی میں حرا فاونڈیشن اسکول میں بریسٹ کینسر مہم سے آگاہی کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔صدر پاکستان کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی صاحبہ نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

طلبائ اور اساتذہ کو ایک دوسرے کی مدد کی خاطر اس پیغام کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر صدر پاکستان کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی صاحبہ کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 سالوں میں اس بیماری میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اسے کم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

بیگم عارف علوی کی اس مہم کی وجہ سے ہراسپتال اکتوبر کے مہینے میں مفت چیک اپ کر رہا ہے۔ اس موقع پر ایم این اے صائمہ ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے بہت زیادہ مریض ہیں اسکی وجہ عورتوں کا اس مرض پر کھل کر بات نہ کرناہے۔

بر وقت تشخیص سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ چھاتی کے سرطان کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ چھاتی کا سرطان خواتین میں بہت عام ہوتا جا رہا ہے۔ ایم این اے صائمہ ندیم نے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 30 سے 40 سال تک کی عمر کی خواتین میں چھاتی کا سرطان ہورہا ہے جوکہ ایک خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے اور اگر ہم امریکا میں خواتین میں اس بیماری کا جائزہ لیں تو وہاں 50 سال عمرتک کی خواتین میں پایا جاتا ہے۔

ایم این اے صائمہ ندیم کہا مزید کہنا تھا کہ چھاتی کا سرطان ایک خطرناک مرض ہے اور صدر پاکستان کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی صاحبہ اس سلسلے میں خواتین میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔ ہر اسکول اور کالج آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکر لوگو ں کے گھر گھر جا کرمہم کر رہی ہیں۔ ایک یونیورسل نمبر بھی کھول دیا گیا ہے جس پر فون کرکے لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام ملک میں مال اور کلینک وگیرہ اس مہم میں شامل ہیں ۔