جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی گلاسگو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت

379

جرمن چانسلر انگیلا میرکل گلاسگو میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP26) میں آج پیر یکم نومبر کو شرکت کر رہی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے بندرگاہی شہر گلاسگو میں اتوار سے شروع ہو کر بارہ نومبر تک جاری رہنے والی اس عالمی کانفرنس میں 120 سے زائد سربراہان مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں عالمی رہنما تحفظ ماحول کے لیے پیرس میں ہونے والے معاہدے پر موثر عمل درامد کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

پیرس معاہدے کے تحت گلوبل وارمننگ یا زمینی درجہ حرارت کو صنعتی دور سے قبل کے مقابلے میں دو ڈگری سے کم ڈیڑھ ڈگری تک محدود رکھنے کا ہدف طے کیا گیا تھا۔ تاہم ماہرین نے تنبہ کی ہے کہ رواں صدی کے اواخر تک زمین کا درجہ حرارت 2.7 ڈگری بڑھ سکتا ہے۔