بیروت دھماکہ: لبنان کا روس سے سیٹلائٹ تصاویر کا مطالبہ

429

لبنانی صدر میشل عون نے روسی سفیر الیگزینڈر روداکوف سے 4 اگست 2020 کی سیٹلائٹ تصاویر طلب کی ہیں، جب بیروت کی بندرگاہ پر ایک زبردست دھماکہ ہوا تھا.

دھماکے میں 215 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے اور لبنانی دارالحکومت کے وسیع علاقے کو تباہ کر دیا تھا.

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سیاسی دباؤ اور حکام کی جانب سے تفتیش سے انکار کے نتیجے میں دھماکے سے متعلق عدالتی کیس میں کافی تاخیر ہوئی ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں سابق سربراہ حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم حسن دیاب کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے ایک دن بعد جج طارق بطار نے ان سے تفتیش معطل کر دی تھی. طارق بطار اُن ججز میں سے ایک ہیں جو حادثے کی جانچ میں شامل ہیں۔

بطار کو اس مقدمے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا تھا تاہم ان کا تفتیش معظل کیے جانے پر استدلال تھا کہ ان کے پاس سابق وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں ہے۔