برطانیہ: جولین اسانج کو امریکا حوالے کرنے سے متعلق سماعت جاری

281
برطانیہ: وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا حوالے کرنے سے متعلق عدالتی سماعت کے دوران مظاہرین احتجاج کررہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی روکنے سے متعلق برطانوی جج کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ۔جنوری میں برطانوی جج نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر اسانج کو امریکا کے حوالے کیا گیا تو وہ خود کشی کی کوشش کر سکتے ہیں۔ امریکا نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی، جس پر لندن ہائی کورٹ میں کارروائی جاری ہے۔ سماعت کے دوران جولین اسانج کے حامی عدالت کے باہر جمع ہوگئے اور انہوں نے وکی لیکس کے بانی کو امریکا حوالے کرنے کی سخت مذمت کی۔ واضح رہے کہ اسانج کو 5لاکھ سے زائد حساس نوعیت کے دستاویزات لیک کرنے کے معاملے میں کئی مقدمات کا سامنا ہے ۔