حکومتی ٹیم کالعدم تنظیم سے آج مذاکرات کرے گی

394
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیرمذہبی امور نورالحق قادری سے ٹیلفونک رابطہ کرکے انہیں لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم آج لاہور میں مظاہرین سے مذاکرات کرےگی۔ حکومتی ٹیم میں  نورالحق قادری، شیخ رشید اور راجہ بشارت شامل ہوں گے۔

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کئی علمائے کرام سے ٹیلفونک رابطے کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے لیے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیرداخلہ نورخان ایئربیس سے وزیراعلیٰ پنجاب کے طیارے میں روانہ ہوئے ہیں۔

وزیرداخلہ کے ہمراہ وفاقی و صوبائی وزراء بھی ہوں گے۔ حکومتی ٹیم وزیرداخلہ کی سربراہی میں مذاکرات کرے گی۔