فرانس میں جھکڑوں کے باعث تباہی‘ ٹرین سروس معطل

473
پیرس: فرانس میں طوفان کے باعث مکان تباہ ہوگیا ہے، چھوٹی تصویر جڑ سے اکھڑ کر زمین بوس ہونے والے درخت کی ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ہوا کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوا کے طوفان سے کئی شہروں میں ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے اور لاکھوں لوگ بجلی منقطع ہونے سے متاثر ہوئے ۔ شمالی فرانس ، نیدرلینڈز اور بلجیم کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد نارمنڈی سے پیرس کے علاقے تک ٹرینیں روک دی گئیں۔ روٹرڈیم کے جنوبی سرے پر واقع نیدر لینڈز کے قصبے بیرینڈریکٹ میں 4افراد زخمی ہوئے ، جہاں تیز ہواؤں سے صبح سویرے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔