مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ: 29اشیائے خوردنوش مہنگی

445

اسلام آباد: مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا،ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 1.38فیصد مزید بڑھ گئی،جس کے بعد مہنگائی کی شرح 14.48فیصد ہوگئی،آلو ، ٹماٹر ، گھی سمیت 29اشیائے خوردنوش مہنگی ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27روپے 56پیسے اضافہ  ہوا ہے، جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 94روپے ہوگئی،آلو کی فی کلو قیمت میں 1روپے  اورچینی کی فی کلو قیمت میں بھی ایک روپےکا  اضافہ ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپور ٹ کے مطابق لہسن کی فی کلو قیمت میں 5روپے اضافہ اورگھی کی قیمت میں  فی کلو 6.67روپے مزید م اضافہ ہوا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 2.17روپے مزید اضافہ ہواجس کے بعد انڈوں کی قیمت فی درجن 170روپے ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 157روپے ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعدایل پی جی سلنڈر 2ہزار 3سو21روپے 46پیسے مہنگاہوگیا ہے،دال ماش کی قیمت میں 37پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے اورتازہ دودھ کی قیمتوں میں 1روپے فی کلو اضافہ ہے۔