میران شاہ میں آپریشن، 2 جوان شہید،دہشت گرد ہلاک

407

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران آپریشن پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، شہیدہونیوالوں میں نائیک خلیل اورسپاہی شاکراللہ شامل ہیں، شہید ہونے والے جوان نائیک خلیل کاتعلق کوہاٹ اورسپاہی شاکراللہ کاتعلق لکی مروت سےہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ، دہشت گرد کئی غیرقانونی سرگرمیوں کے واقعات میں ملوث تھے۔