کورونا وبا میں کمی، تھائی لینڈ میں کرفیو ختم کرنے کا اعلان

373

تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے بینکاک سمیت 17 صوبوں میں کرفیو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے.

بینکاک پوسٹ کے مطابق وزیر اعظم جنرل پریوت چانو کے کرفیو ختم کرنے کا مقصد یکم نومبر سے غیر ملکی سیاحوں کے داخلے سے لے کر ملک میں سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ تاہم سیاحوں کیلئے ویکسین لازمی ہوگی.

بیان میں کہا گیا کہ ملک میں کوویڈ 19 کی صورتحال مریضوں کی تیزی سے صحت یابی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے اور قومی معیشت کو بحال کرنا اب اولین ترجیح ہے۔

کرفیو 31 اکتوبر کو رات 11 بجے صوبوں میں ختم ہو جائے گا۔ سیاحتی مقامات اور عوامی اجتماعات میں لوگوں کی تعداد 500 تک محدود ہوگی۔