وزیرخارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان پہنچ گئے

558

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کابل پہنچنے پر افغانستان کےوزیر خارجہ امیر خان متقی نے شاہ محمودقریشی کا استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ  ہیں۔

نمائندہ خصوصی محمد صادق ،سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چیئرمین پی آئی اے بھی وفد میں شامل ہیں جب کہ چیئرمین نادرا طارق ملک، کسٹم، ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وفد کاحصہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ افغان قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، کابل میں افغان کے عبوری وزیراعظم اور دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

کابل پہنچنے پر وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام اور خطے میں امن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان نے بارڈر پراسنگ پوائنٹ بنائے اور کورونا وبا میں سفری سہولیات کے لیے نئی ویزا رجیم متعارف کروائی۔