مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 نوجوان شہید

456

سری نگر(خبر ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری،مزید4 نوجوان شہید۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید4 کشمیری نوجونوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ اس دوران فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے جن میں سے ایک کی شناخت عادل وانی کے نام سے ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ۔علاہ ازیںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کی شام ضلع کولگام میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید کردیے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دریں اثناغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے دو اہلکاروں کی لاشیں دو الگ الگ اضلاع سے ملی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کی لاش ضلع رام بن کے علاقے بوم چندر کوٹ میں واقع 84سی آر پی ایف بٹالین کیمپ سے ملی ہے جسے گولی مار کر قتل کیاگیا ہے ۔ بھارتی پولیس اہلکار مول راج کی لاش پراسرار طورپر ضلع اوھمپور میں اس کی رہائش گاہ سے ملی ۔ادھر انڈین آرمڈ پولیس ونگ کے ایک کانسٹیبل بلال احمد نے مبینہ طورپر سرینگر کے علاقے پزلپورہ شالیمار میں پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔دوسری جانببھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے رواں ہفتے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے دورے سے قبل اورمقبوضہ علاقے میں شہریوں کے حالیہ قتل کے واقعات کے پس منظر میں پورے جموںو کشمیر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امیت شاہ ہفتہ اوراتوار کو مقبوضہ کشمیر کا دور ہ کریں اور اس دوران وہ وہاں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں اعلی سطح کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔5اگست2019کو مودی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے امیت شاہ کا مقبوضہ کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور دو ہفتوں میں17 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعات میں 7 بھارتی فوجی بھی مارے جاچکے ہیں۔