پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

404
عمران خان کی تاریخ تضادات سے بھری ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ  20 اکتوبر سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور ہو سکتا ہے کہ حالات اس قدر سرگرم ہو جائیں کہ ہم جو مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ کاروان کے بغیر حاصل ہو جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نیب کا ادارہ آمریت کی باقیات میں سے ہے،نیب سے احتساب کی کوئی توقع نہیں ہے،ای وی ایم مشین آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے،انتخابی اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے،پی ڈی ایم کسی سرکاری معاملات میں مداخلت نہیں کررہی ہم صرف اور صرف ملک میں جمہوری اور آئینی نظام چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس وقت پاکستان میں افغانستان یا ایران سے منسلک سرحدیں بند کردی گئی ہیں جس سے سرحد پر رہنے والے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سرحدوں کو تجارت اور کاروبار کے لیے کھول دیا جائے۔

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ یہاں بار بار بلدیاتی انتخابات کی بات ہوتی ہے لیکن ہمارا مطالبہ عام انتخابات کا ہے، جب تک اس ملک میں شفاف عام انتخابات نہیں ہوتے اور جائز حکومتیں قائم نہیں ہوتیں، تو اس حکومت کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کا کوئی جواز نہیں ہے۔