این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

878

الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 12 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے، نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

این اے 133 لاہور میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ نشست لیگی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی۔امیدوار 21 سے 25 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

این اے 133 کی نشست پرویز ملک  کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب کے لیے اقبال چیمہ کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ ن لیگ اور دیگر پارٹیاں امیدواروں کے نام پر مشاورت کررہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بڑے نام بھی الیکشن میں حصہ لےسکتے ہیں، پرویز رشید اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر الیکشن کے لیے موزوں ہیں جب کہ شائستہ پرویز ملک کو جنرل الیکشن میں لائے جانے کا بھی امکان ہے۔

مہر اشتیاق،خواجہ احمد حسان، حافظ نعمان ،مبشر جاوید سمیت دیگر الیکشن لڑنے کی دوڑ میں شامل ہے۔ ن لیگی امیدواروں نے پارٹی کے اندر اپنی اپنی لابنگ شروع کر دی ہے اور قیادت کے قریب سمجھے جانے والے لیگی رہنماوں سے امیدواروں کے رابطےجاری ہیں۔