سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کمی

365

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں20ڈالر ز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1780ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت700روپے کمی سے1لاکھ18ہزار300اوردس گرام سونے کی قیمت600روپے کمی سے 1لاکھ 1ہزار423روپے رہی ۔