کورونا کسیز میں کمی:  ملک بھر میں ایک روز کی لازمی بندش ختم

523

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر  ( این سی او سی ) نے ملک بھر میں ایک روز کی لازمی بندش ختم کردی ، ان ڈور شادی تقریبات میں شرکاکی تعداد 200سے بڑھا کر300کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی اوسی  کااجلاس  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

این سی اوسی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مزارات اور سینما کو بھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھول دیا گیا،نئے ایس اوپیز کا نفاذ 16اکتوبر سے 31اکتوبر تک ہوگا۔

این سی او سی حکام کا کہنا تھا کہ ایک روزہ مارکیٹ کی بندش کے خاتمے کا فیصلہ کورونا پھلاؤں میں کمی اور ویکسی نیشن کے پیش نظر کیا گیا،ملک میں کورونا  کے کسیز کم ہونے پر تمام پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔