کروی محدد نظام

1191

آپ ایک کر٘ے کو کئی باریک تہوں سے تہہ در تہہ بنا ہوا ٹھوس جسم تصور کرلیں. اب اس ک٘رے میں کسی ایک مقام پر خرابی ہے جسے ٹھیک کرنا مقصود ہے اور کسی شخص کو اس بارے میں معلوم ہے لیکن وہ کسی اور کو بتانا چاہتا ہے کہ خرابی فلاں زمین کے حصے میں ہے تو وہ کیسے بتائے گا؟.

جب سائنسدانوں نے اس مسئلے پر غور کیا تو انہوں نے اس مسئلے کا حل یہ نکالا کہ باہر ک٘رے پر 2 نقطے ایسے لگائیں کہ ان دونوں نقطوں کو ک٘رے کے بیچ میں سے ملانے والا خط اس کے مرکز سے گزرتا ہو.

سائنسدانوں نے اس میں سے ہر ایک کو ک٘رے کا قطب کہا. اس کے بعد ایک قطب سے لے کر دوسرے قطب تک اس ک٘رے کی سطح پر ایک خط کھینچا جو فی الاصل ایک نصف دائرہ تھا جسے انہوں نے مبدا (origin) کہا.

اب سائنسدانوں نے اس مبدا والے خط کی تنصیف کرلی اور اس نقطے سے گزرنے والا اس کر٘ے کی سطح پر ایک ایسا دائرہ کھینچا جسکا ہر نقطہ دونوں قطبوں سے ایک ہی فاصلے پر ہے. اس کو سائنسدانوں نے خط استوا کہا کیونکہ اس کا ہر نقطہ دونوں قطبوں سے برابر فاصلے پر ہے. اس کے بعد اب وہ واقف شخص دوسرے لوگوں کو فلاں خرابی سے باآسانی آگاہ کرسکتا ہے کہ فلاں خرابی مبدا سے 60 درجے گھڑی کی سوئیوں کی مخالف سمت میں اور خط استوا سے 70 درجے اوپر کی جانب اور کر٘ے کے مرکز سے 7 سم کی دوری پر ہے.

اب سب کو بہت آسانی سے مقامات کا پتہ چلا، اس نظام کو کروی محدد نظام کہا جاتا ہے.