اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کا حجم50ارب ڈالرز کی سطح سے گرگیا، فرخ ایچ خان

266

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کا حجم 100 ارب ڈالرز سے نیچے آنے کے بعد ایمرجنگ مارکیٹس کی فہرست سے اخراج ہوا،وہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ (سیج) کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا کہنا تھاکہ اس وقت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںسرمایہ کا حجم50ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گرگیا ہے،افغان صورتحال،روپے کی بے قدری اور عالمی منڈی میںخام تیل اور اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوںنے پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے،تاہم اس کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا میں بہترین منافع دینے والی مارکیٹ ہے،گزشتہ 20 سالوں میں اسٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس نے ڈالرز ٹرم میں 19 فیصد منافع دیا ہے،اسٹاک مارکیٹ میں طویل المدتی سرمایہ کاری میں فائدہ ہے ،سرمایہ کار یومیہ حصص کی خریداری کے بجائے طویل مدتی سرمایہ کاری کریں،حکومت نے نئی لسٹنگ پر دیا گیا ٹیکس کریڈٹ واپس لے لیاہے،نئی کمپنیوں کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ سے حکومت کو فائدہ کے بجائے نقصان ہوا ہے،نئی کمپنیوں کی لسٹنگ پر پہلے دو سال 25 فیصد اور اگلے دوسال دس فیصد ٹیکس چھوٹ ہے،نئی کمپنیوں کی لسٹنگ پر کمپنیوں کو 15 کروڑ روپے کی ٹیکس کی چھوٹ ملی تھی ،ان کمپنیوں کے حصص کی تجارت پر کیپٹل گین ٹیکس کئی گنا زیادہ تھا،اسٹاک مارکیٹ میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سسٹم اسی ماہ شروع ہوجائے گا،بروکریج ہائوس کے آن لائن اکائونٹ متعارف کرادیے گئے ہیں، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے قواعد وضوابط ایمرجنگ مارکیٹ کے معیار کے مطابق ہیں،روپے کی گراوٹ کے باعٹ مارکیت کا کیپٹلائزیشن حجم کم ہوا ہے۔