یروشلم: 2700 سال قبل یہودا کے زمانے کا ٹوائلٹ دریافت

681
یروشلم میں آثار قدیمہ کی ایک کھدائی کے دوران 2700 سال پرانی شاہی حویلی کا ٹوائلٹ ملا ہے۔
اسرائیلی قدیم آثار قدیمہ اتھارٹی (IAA) کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ، ساتویں صدی قبل مسیح کی عمارت کی باقیات میں کیوبیکل شکل کا ٹوائلٹ دریافت کیا گیا ہے۔
آئی اے اے کے مطابق یہ شاہی عمارت یہوداہ کے بادشاہوں کے زیرِ انتظام چلتی تھی، اس دور کے بعد یہودیوں کو آسوریوں نے برباد کردیا تھا جس کے نتیجے میں یہ عمارت بھی منہدم کردی گئی۔
یہ ٹوائلٹ پتھر کی تراش سے بنا ہوا ہے ہوا جو ایک گہرے سیپٹک ٹینک پر کھڑا ہے۔ آئی اے اے نے لکھا ، “چونے کے پتھر سے بنا ہوا بیت الخلا بیٹھنے کے لیے بنایا گیا تھا جس کے بیچ میں سوراخ ہے۔”
آئی اے اے کی کھدائی کے ڈائریکٹر یاکوف بلیگ نے کہا کہ اس زمانے میں ایسے کیوبیکلز پرائیویٹ ٹوائلٹ بہت کم تھے اور صرف کچھ ہی ملے ہیں۔